شاہدرہ : دوہرے قتل کی واردات ، گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی سے لاشیں برآمد

شاہدرہ : دوہرے قتل کی واردات ، گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی سے لاشیں برآمد

لاہور ( خبرنگار)شاہدرہ کے علاقے میں دوہرے قتل کی واردات ، گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی میں سے 2افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے موقع سے شواہد حاصل کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاون کے علاقے اسلام پارک میں رہائش پذیر یوسف نامی شخص کے گھر میں واقع گیراج میں سے شدید بدبو آنے پر اہل محلہ نے گھر پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر گھر کی ملحقہ چھت کے ذریعے اندر جا کر دیکھا تو گیراج میں کھڑی گاڑی کے اندر 2مسخ شدہ لاشیں پڑی تھیں جن سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا جس نے دونوں کی شناخت سلیم اور زبیر کے نام سے ہوئی پولیس نے دونوں افراد کی لاشیں قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کرکے فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا جنہوں نے موقع سے تما م شواہد اکٹھے کر لیے گھر کے مالک یوسف پولیس کو بتایا کہ اس نے یہ گھر کرائے پر دے رکھا تھا چند روز قبل کرائے داروں نے گھر چھوڑ دیا جس کی وجہ سے اب یہ خالی تھا وہ اس کے گیراج میں اپنی گاڑی کھڑی کرتا ہے زبیر اس کا سگا بھتیجا ہے جبکہ زبیر اس کا دوست اور شاگرد ہے جو قریبی ماچس فیکٹری میں کام کرتے تھے دونوں دو روز قبل گھر سے کام پر نکلے تھے مگر کام پر نہ پہنچے اور نہ ہی گھر واپس آئے ہم نے اس کی فیکٹری اور دوستوں سے ان کے بارے میں معلوم کیا مگر ان کا کوئی سراغ نہ ملا ایس پی انوسٹی گیشن سٹی ڈویژن کرار حسین کا کہنا ہے کہ دوہرے قتل کا معاملہ مشکوک ہے اس کی مختلف زاویوں سے تفتیش کی جا رہی ہے لاشیں انتہائی بری حالت میں ہیں بظاہر ان کے جسموں پر کسی قسم کے تشدد کے نشانات نہیں ہیں تاہم اصل حقائق پورسٹمارٹم رپورٹ آنے پر واضح ہوں گے ۔

دوہرا قتل

مزید : علاقائی