رائیونڈ:22سالہ نوجوان کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی

رائیونڈ:22سالہ نوجوان کی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی

لاہور ( خبرنگار) رائیونڈ کے علا قہ میں 22سالہ نوجوان نے گھریلو جھگڑے پر زہریلی گولیاں کھا کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بتایاگیا ہے کہ رائے ونڈ کے علا قہ میں 22سالہ عدیل نے گھریلو جھگڑے پر زیریلی گولیاں نگل لیں جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ عدیل کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی