شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میں آگ لگنے لاکھوں کا سامان جل گیا
لاہور(خبرنگار) گلبرگ تھری میں شارٹ سرکٹ کے باعث گھر میںآگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے کا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اسد علی نامی شخص کے گھر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ کے شعلے بھڑک اٹھے اور آگ نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، تاہم عملہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر آگ پر قابو پالیا ہے۔