مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبرنگار) صوبائی دارالحکومت ٹریفک حادثات میں رکشہ ڈرائیور سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ موڑ پر چنگ چی رکشہ ڈرائیور لیاقت اپنے رکشہ پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتار ڈمپر نے اسے سائیڈ مار دی اور سر پر شدید چوٹیں آنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کاہنہ میں فرخ علی نامی شخص سڑک کراس کر رہا تھا کہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو گیا۔ اسے جناح ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔

مزید :

علاقائی -