مصطفی آ با د،پسند کی شا دی پر لڑ کی والو ں کانو جو ان پروحشیا نہ تشد د

مصطفی آ با د،پسند کی شا دی پر لڑ کی والو ں کانو جو ان پروحشیا نہ تشد د

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (خبرنگار)تھا نہ مصطفی آ با دکے علا قہ میں پسند کی شا دی پر لڑ کی والو ں نے نو جو ان کو وحشیا نہ تشد د کا نشا نہ بنا نے کے بعد پو لیس کی ملی بھگت سے جھو ٹا مقدمہ درج کر وا کر حو الا ت میں بند کر وا دیا ۔لڑ کے کے لو احقین نے پو لیس اور لڑ کی کے والد ین کے خلا ف شد ید احتجا ج کیا ۔بتا یا گیا ہے کہ مصطفی آ با دکے علا قہ کے رہا ئشی 25سا لہ محمد بلا ل نے 23سا لہ کر ن خا ن دختر خلیق خا ن سے پسند کی شا دی کر لی تھی ۔جس کا کر ن خا ن کے گھر والو ں کو شد ید رنج تھا ،گز شتہ روز انہو ں نے محمد بلا ل اور کر ن خا ن کو دھو کے سے بلایا اور مسلح افر اد کی مو جو دگی میں بلال کو وحشیا نہ تشد د کا نشا نہ بنا یا گیا اور نیم بے ہو شی کی حا لت میں یہ پولیس کے سا تھ ملی بھگت کے سا تھ اس کے خلا ف مقد مہ درج کر وا کر حو الا ت میں بند کر دیا ۔ اطلا ع ملنے پر محمد بلا ل کے لواحقین اور رشتے داروں نے تھا نہ مصطفی آ با د کے با ہر پو لیس کے خلا ف شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے آ ئی جی پنجا ب کیپٹن (ر)محمد عا رف نو از اور سی سی پی اولا ہو ر کیپٹن (ر)امین وینس سے مطا لبہ کیا ہے کہ محمد بلا ل کو وحشیا نہ تشد د کا نشا نہ بنا نے کے بعد اس کے خلا ف جھو ٹا مقد مہ درج کیا گیا ہے ، محمد بلا ل جو شد ید زخمی حا لت میں ہے اس کا میڈ یکل کر وایا جا ئے تا کہ ذمہ داروں کے خلا ف کا رروائی کی جا ئے۔

مزید :

علاقائی -