لاہور سمیت اہم اضلاع کی 964امام بارگاہیں و مساجد حساس قرار

لاہور سمیت اہم اضلاع کی 964امام بارگاہیں و مساجد حساس قرار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت اہم اضلاع کی 964امام بارگاہوں اور مساجد کو دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر انتہائی حساس قرار دیدیا گیا ، مجالس و جلوسوں میں سبیل، نیاز اور لنگر کو بھی خصوصی طور پر چیک کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں جبکہ سرچ آپریشن کرنے کا خصوصی ٹاسک رینجرز کے سپرد کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطا بق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پولیس افسروں کو پیشگی اطلاع دی ہے کہ لاہور کی 24 امام بارگاہوں کو حساس قرار دیا گیا۔

اس کے علاوہ فیصل آباد کی امام بارگاہ دھوبی گھاٹ، جھنگ، سرگودھا، ساہیوال، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، خانیوال، منڈی بہا ?الدین اور ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر اضلاع کی اہم امام بارگاہوں کو بھی حساس قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کرنے کا خصوصی ٹاسک رینجرز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ نویں اور دسویں محرم کو فوج کو بھی تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ اہم جلوسوں کی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی کی جائیگی جس میں ایک پولیس افسر اور فوجی سنائپرز موجود ہوں گے۔

مزید : علاقائی