لاہور میں ، ڈاکے چوریاں : شہر لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، قیمتی اشیاء سے محروم ، مزاحمت پر ایک شخص زخمی

لاہور میں ، ڈاکے چوریاں : شہر لاکھوں کی نقدی ، زیورات ، قیمتی اشیاء سے محروم ، ...

 لاہور(خبرنگار)دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقہ میں شہری سلیم پیدل جارہا تھا کہ دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے اُسے روک لیا۔ اور لوٹ مار کے بعد دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔ زخمی کو میو ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔ شما لی چھا ؤ نی کے علا قے میں لیا قت کے گھر سے دوڈاکو فیملی کو یرغمال بنا کر4لا کھ65ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں عا رف کے گھر دوڈاکو گھس گئے اور فیملی کو یر غما ل بنا کر3لا کھ55ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔جبکہ ملت پا ر ک کے علا قہ میںیو سف کے گھر میں اس کی فیملی سے1لاکھ45ہزار کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔پر انی انا ر کلی کے علا قہ میں خا لد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر1لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن ،کا ہنہ میں جا ویدکی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ اسی طرح تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم افراد نے لاکر توڑ کر ہزاروں روپے چوری کرلیے ۔پولیس کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک احسان کی درخواست پر ویٹر بابر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔جبکہ نو اب ٹا ؤ ن میں کا شف،ہڈ یا رہ میں بد رکی گاڑیاں اوریکی گیٹ میں فر خا ن،لا ڑ ی اڈہ اظہا ر،گا رڈن ٹا ؤ ن میں احمد ،مغل پو رہ میں افتخا ر اورفیصل ٹا ؤ ن میں اخلا ق کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی