گردوں اور پتہ کی پتھریوں کے علاج بارے سیمینار آج لاہور میوزیم آڈیٹوریم مال روڈ میں ہوگا

گردوں اور پتہ کی پتھریوں کے علاج بارے سیمینار آج لاہور میوزیم آڈیٹوریم مال ...

لاہور ( جنر ل رپورٹر)پاکستان میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی کلینکل سکل کو بہتر بنانے کے لیے اور آلٹرنیٹو میڈیسن کی ترقی و ترویج کے حوالے سے جدید سائنسی خطوط پر کام کرنے والی تنظیم پاکستان اورئینٹل سوسائٹی آف ہیلتھ کیئر پرفیشنلز POSHکے زیر اہتمام آج صبح 10تا 1بجے تک لاہور میوزیم آڈیٹوریم مال روڈ میں ایک سیمینار بعنوان ’’گردوں اور پتہ ‘‘کی پتھریوں کا علاج ہو رہا ہے۔ جس سے جناب ڈاکٹر محمد احمد بھٹی اور ڈاکٹر اذکی آمنہ خالد گفتگو فرمائیں گے۔

تقریب ہذا میں ملک بھر سے مایہ ناز معالجین شرکت کریں گے۔تقریب میں ملک کے مختلف طبی تنظیموں کے سربراہان بھی خطاب فرمائیں گے۔ جبکہ انتظامی امور ڈاکٹر مرزا اعجاز بیگ، ڈاکٹر عبد الوحید قریشی، ڈاکٹر صابر حسین، ڈاکٹر محمد آصف، ڈاکٹر حمزہ مغل اور ڈاکٹر محمد افضل میو دیکھیں گے۔

مزید : علاقائی