3ڈی ایس پیز کے وارنٹ گرفتاری ،تنخواہیں بند

3ڈی ایس پیز کے وارنٹ گرفتاری ،تنخواہیں بند

لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ بشری انور نے جعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزمان کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر 3ڈی ایس پیز کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں جبکہ ان کی تنخواہیں بھی بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز کو مراسلہ بھجوا دیا ہے۔

، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ ،مستنصرعطا باجوہ ،ڈی ایس پی ملتان خان اورڈی ایس پی ٹاؤن شپ سرکل اعجاز رشیدجعلی چیک کے مقدمے میں ملوث ملزمان کاریکارڈ پیش نہیں کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی