سابق ایم پی اے سیمل راجہ کی 3مختلف درخواستوں پر سماعت

سابق ایم پی اے سیمل راجہ کی 3مختلف درخواستوں پر سماعت

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سابق ایم پی اے سیمل راجہ کوہراساں کرنے سے روکنے کی توہین عدالت کی درخواست نمٹاتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کاحکم دے دیاہے۔ عدالت نے سابق ایم پی اے کی اپنے خاوند کے خلاف دیگر دو مقدمات کی سماعت 28ستمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج شیخ توثیر الرحمن نے سابق ایم پی اے سیمل راجہ کی اندراج مقدمہ کی 3مختلف درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار خاتون نے موقف اختیار کیا کہ شوہر راجہ بشارت نے سابق سینیٹر پری گل آغا کی ملی بھگت سے 2کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور گاڑی کی خریداری کے لئے رقم ہتھیائی۔

، انہوں نے مزید موقف اختیار کیا کہ ان کی سوتن سابق سینیٹر پری گل آغا نے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جس کی بنیاد پر درخواست گزار کوہراساں کیا جا رہا ہے ،شوہر بشارت راجہ اور سوتن پری گل آغا کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمات درج کرنے کا حکم دیا جائے اور موبائل فون پر ہراساں کئے جانے کے خلاف درخواست پر سی سی پی او کو کارروائی کا حکم دیا جائے، ملزموں کے وکیل کی جانب سے وکالت نامہ دائر کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد مزید سماعت 28ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

مزید : علاقائی