رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی لٹن روڈ کو شوکاز نوٹس
لاہور(نامہ نگار)ماڈل ٹاؤن کچہری کی خاتون جوڈیشل مجسٹریٹ افشاں سدرہ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی 4سال پرانی رپورٹ پیش نہ کرنے پر ڈی ایس پی لٹن روڈ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 26ستمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔
پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ڈی ایس پی لٹن روڈ لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں ملوث ملزموں کی 4سال پرانی رپورٹ پیش نہیں کر رہے ہیں،عدالت کی جانب سے طلبی نوٹسزکے باوجود رپورٹ پیش نہ کرنے کے باعث مقدمہ التوا کا شکار ہے۔