کردستان میں آزادی ریفرینڈم ترکی کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

کردستان میں آزادی ریفرینڈم ترکی کی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ ( آن لائن)ترکی کی حکومت نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان میں علاحدگی کے لیے ہونے والا متوقع ریفرینڈم ترکی کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکومت کے ترجمان بکر بوز داج نے صدر طیب ایردوآن کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر عراقی کردستان میں آزادی کے لیے ریفرینڈم کا انعقاد کیا جاتا ہے تو یہ ترکی کی قومی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ تصور کیا جائے گا۔ انہں توقع ظاہر کی کہ کردستان کی قیادت عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علحیدگی کی خاطر کرائے جانے والے ریفرینڈم کو منسوخ کر دے گی۔ اگرایسا نہ کیا گیا تو ترکی، کردستان پر پابندیاں عاید کرنے پر مجبور ہو گا۔ عراق کے شمالی صوبہ کردستان کی حکومت نے 25 ستمبر کو کردوں کی علاحدہ مملکت کے قیام کے لیے اپنے طور پر عوامی ریفرینڈم کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ عراقی حکومت سمیت دیگر پڑوسی ملکوں نے اس کی مخالفت کی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -