پاکستان اور بھارت مذاکرات سے جموں کشمیر کا دیرینہ تنازع حل کرسکتے ہیں ، چین

پاکستان اور بھارت مذاکرات سے جموں کشمیر کا دیرینہ تنازع حل کرسکتے ہیں ، چین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بیجنگ (این این آئی)چین نے اس امید کا اظہارکیاہے کہ پاکستان اوربھارت مذاکرات اور رابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے جموں وکشمیرکے دیرینہ تنازع کو حل کرسکتے ہیں۔چینی دفترخارجہ کے ترجمان لو کانگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان اوربھارت مشترکہ طورپرعلاقائی امن کو یقینی بناسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر تاریخ کا باقی رہ جانے والا تنازع ہے اور پاکستان اوربھارت مذاکرات اوررابطوں کو بہتربنانے کے ذریعے اس دیرینہ تنازع کو حل کرسکتے ہیں۔ترجمان سے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر اوآئی سی کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چین اس رپورٹ کا جائزہ لے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیرکے دیرینہ تنازع پر چین کا موقف واضح ہے، چین سمجھتاہے کہ یہ تاریخ کا باقی رہ جانے والا تنازع ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اورچین مشترکہ طور پرعلاقائی امن کو یقینی بناسکتے ہیں۔

چین

مزید :

علاقائی -