نوشہرو فیروز : آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ،13افراد شعلو ں کی نذر ،2شدید زخمی

نوشہرو فیروز : آئل ٹینکر اور ٹرالر میں تصادم ،13افراد شعلو ں کی نذر ،2شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 نوشہروفیروز (صباح نیوز)نوشہروفیروز قومی شاہراہ پر تیز رفتار آئل ٹینکر اور ٹرالر میں خوفناک تصادم اور دھماکے کے بعد آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ٹریلر ڈرائیور سمیت آئل ٹینکر میں سوار 3 افراد تین افراد بری طرح سے جھلس کر جاں بحق اور2شدید زخمی ہوگئے ،جاں بحق افراد شناخت کے قابل نہ رہے۔ قومی شاہراہ مسلسل پانچ گھنٹے بند رہی ،جس سے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، بتایا جاتا ہے کہ حادثہ ٹرالر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، ٹرالراچانک مخالف سمت سے سامنے آیا ۔ ہلاک ہونیوالے ٹرالر ڈرائیور کا نام نوید احمد ، تعلق مظفر گڑھ سے ہے جبکہ آئل ٹینکر میں سوار جھلسنے والے دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ زخمی ہونے والے سمیر عباس کا تعلق مظفر گڑھ جبکہ دوسرے زخمی صمد احمد کا تعلق ملتان سے ہے ۔

مزید :

علاقائی -