6.2 کی شدت کا زلزلہ،میکسیکو ایک بار پھر لرز اٹھا

6.2 کی شدت کا زلزلہ،میکسیکو ایک بار پھر لرز اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میکسیکو (مانیٹرنگ ڈیسک)میکسیکو میں ایک بار پھرگزشتہ روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت6اعشاریہ 2ریکارڈکی گئی ۔ میکسیکو سٹی میں شدید زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں ۔امریکی جیولو جیکل سروے کا کہناہے زلزلے کا مرکز ریاست اوکساکاکے جنوب مشرقی علاقے میں تھا۔ لوگ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں،واضح رہے میکسیکومیں 4روزقبل بھی 7.1شدت کے زلزلے سے286 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
میکسیکو زلزلہ

مزید :

علاقائی -