سوات اور گردونواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ

سوات اور گردونواح میں 3.8 شدت کا زلزلہ

سوات(مانیٹرنگ ڈیسک)سوات اورگردونواح میں گزشتہ روز شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی20کلومیٹر اورمرکز پسنی تھا۔زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم ابھی تک کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

سوات زلزلہ

مزید : علاقائی