افغانستان میں پولیس اور فوج پر حملے ، چھڑپیں ،5اہلکار ،5طالبان ہلاک ،16زخمی

افغانستان میں پولیس اور فوج پر حملے ، چھڑپیں ،5اہلکار ،5طالبان ہلاک ،16زخمی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے صوبے غزنی اور فاریاب میں پولیس چیک پوسٹ اور فوجی قافلے پر حملے کیے گئے جس میں 5 پو لیس اہلکار ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے صوبہ غزنی میں ضلع قارا باغ اور جھگوڑی کے درمیان واقعے باغ عطار میں حملہ کیا جس میں پولیس کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق غزنی کے گورنر محمد عارف نوری نے 5 پولیس اہلکا ر و ں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔گورنر کے ترجمان کا کہنا تھاطالبان کے حملے میں پولیس اہلکار و ں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس میں طالبان کا بھی نقصان ہوا ہے۔دوسری جانب افغان صوبے فاریاب میں فوجی قافلے پر حملہ کیا جس میں 8 اہلکار زخمی ہوگئے۔افغان حکام کے مطابق فورسز کی جوابی کارروائی میں 5 طالبان بھی مارے گئے۔

افغانستان حملے چھڑپیں

مزید : علاقائی