سابق صدر مشرف کالیفٹیننٹ ارسلان کی شہادت پر دلی دکھ کا اظہار
دبئی ( آن لائن )سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے نوجوان افسر لیفٹیننٹ ارسلان عالم کے جانی نقصان پر دلی دکھ ہوا، قوم کے بیٹے سرحدوں کی حفاظت کیلئے جان پر کھیلنے پر تیار رہتے ہیں ، افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے استعمال نہ ہونے دے۔ہفتہ کو لیفٹیننٹ ارسلان عالم کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ پاک فوج اور شہید کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
اظہار