پنجاب کی مصالحتی عدالتوں نے 4ماہ میں 2ہزار 9سو76مقدمات نمٹائے

پنجاب کی مصالحتی عدالتوں نے 4ماہ میں 2ہزار 9سو76مقدمات نمٹائے

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سائلین کو فوری اور بروقت انصاف کی فراہمی کے لئے قائم پنجاب کی مصالحتی عدالتوں نے 4ماہ کے دوران 2 ہزار 976 مقدمات نمٹا دئیے،لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے 36اضلاع میں قائم مصالحتی عدالتوں میں 4 ہزار 506مقدمات دائر ہوئے جن میں سے 2 ہزار 976مقدمات نمٹا دئیے گئے،ہائی کورٹ سے جاری ہونے والی ایک دوسری رپورٹ کے مطابق چنیوٹ منڈی بہاؤالدین ، لودھراں، وہاڑی ، نارووال سمیت 7 اضلاع کی 34 فوجداری ماڈل عدالتوں نے 8ماہ میں 3ہزار 982فوجداری مقدمات کے فیصلے کئے،دوسری جانب پنجاب کے 4اضلاع بہاولنگر ،جہلم، مظفر گڑھ اور راولپنڈی میں قائم 37 دیوانی ماڈل عدالتوں نے گزشتہ 4 ماہ میں 10358 سول مقدمات کے فیصلے کئے۔

مصالحتی عدالتیں

مزید : علاقائی