پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو سمیت 5اعلیٰ افسروں کی تعیناتیاں چیلنج
لاہور(نامہ نگارخصوصی)قومی ایئر لائن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیت 5اعلیٰ افسروں کی تعیناتیاں لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہیں۔یہ درخواست پی آئی اے کے لیگل ایڈوائزر ناصر میر کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاکھوں روپے تنخواہ میں بڑے عہدوں پر خلاف ضابطہ بھرتیاں کی گئی ہیں، حکومت کی جانب سے من پسند افراد کو نوازنے سے پی آئی اے تباہی کی طرف جا رہا ہے،۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیت 5اعلیٰ افسروں کی تعیناتیاں کالعدم کی جائیں۔
تعیناتیاں چیلنج