پنجاب سیشن کورٹس ویب سائٹس سسٹم ہائیکورٹ طرز پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

پنجاب سیشن کورٹس ویب سائٹس سسٹم ہائیکورٹ طرز پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)پنجاب کی سیشن عدالتوں کی ویب سائٹس کے نظام کولاہورہائیکورٹ کی طرز پر اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے پنجاب کے تمام 36اضلاع کی سیشن عدالتوں کی ویب سائٹس اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے سیشن جج لاہور عابد حسین قریشی سمیت 36اضلاع کے سیشن ججوں کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں ہونے والے اہم فیصلے آفیشل ویب سائٹس پر اپ لوڈ کئے جائیں اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیشی فہرستیں روزانہ اپ لوڈ کی جائیں، مراسلے میں سیشن ججوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سیشن عدالتوں کے آئی ٹی فوکل پرسنز کو آفیشل ویب سائٹس پر ججوں اور عدالتی عملے کے نام ، تصاویر اور عدالتوں سے متعلق معلومات ویب سائیٹس پر اپ لوڈ کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
فیصلہ

مزید :

علاقائی -