بھارت ریاستی دہشتگردی کا مرتکب، کشمیریوں کی آواز کو دبا رہا ہے ، دفتر خارجہ
اسلام آباد (آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا مقصد کشمیر جیسے سلگتے مسئلے سے توجہ ہٹانا ہے بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبا رہا ہے ،علاقائی امن سے متعلق بھارت کا طرز عمل افسوس ناک ہے ۔ بھارت نے افغان سرزمین کو بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کیا ہے۔ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بھارتی سفیر کی اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی کا مقصد کشمیر جیسے سلگتے مسئلے سے توجہ ہٹاناہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی دنیا بھرف میں مثال نہیں ملتی۔ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبا رہا ہے۔ علاقائی امن سے متعلق بھارت کا طرز عمل افسوس ناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغان سرزمین کوبھی مذموم مقصد کیلئے استعمال کیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کا جرات مندانہ کردار دنیا کے سامنے ہے۔