پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹرٹیجک مینجمنٹ اینڈ انٹرنل پالیسی یونٹ تعینات کر دیاگیا

پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹرٹیجک مینجمنٹ اینڈ ...

لاہور ( جاوید اقبال )محکمہ صحت حکومت پنجاب نے گریڈ20کے آفیسر پروفیسر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹرٹیجک مینجمنٹ اینڈ انٹرنل پالیسی یونٹ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن تعینات کر دیا ہے جس کا باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے،انہیں یہ عہدہ کنٹریکٹ پر دیا گیا ہے ۔وہ پیر کو اس پہلے پالیسی یونٹ کے پہلے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج لیں گے، یہ شعبہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نجم احمد شاہ کے ماتحت قائم کیا گیا ہے جس کا کام سپیشلائزڈ ہیلتھ کے ماتحت میڈیکل کالجز ،ٹیچنگ اسپتالوں، ہیلتھ یونیورسٹیز سمیت دیگر شعبہ جات کی ری ویمپنگ اور اپ گریڈیشن کرنا ہو گا اور ایسی پالیسی وضع کرنا ہے جو پنجاب کے اداروں کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کے صحت کے اداروں کے ہم پلہ لا سکے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر احسن وحید راٹھور سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مجھے جو ذمہ داری دی ہے اس پر اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہ صحت میں مزید بہتری کے لئے اقدامات کروں گا ۔

مزید : علاقائی