محفوظ خوارک کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی مہم جاری
لاہور(کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی محفوظ خوارک کے حوالے سے سکولوں میں آگاہی مہم جاری ہے ،اس حوالے سے مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمیناروں کا انعقاد کیا گیا۔ وحدت روڈ پر بڑے سرکاری سکول جبکہ رائے ونڈروڈ پر معروف نجی سکول میں سیمینار منعقد کئے گئے۔ بچوں کو ناقص خوراک کے نقصانات کے بارے میں آگاہی، محفوظ خوراک اور گھر کے بنے کھانے کو ترجیح دینے کی ترغیب بھی دی گئی۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ صحت مند بچے ہی محفوظ مستقبل کی ضمانت ہیں، ناقص خوراک کے مسلسل استعمال سے گزشتہ کئی دہائیوں میں 44 فی صد بچے غذائیت کی کمی کا شکار ہو چکے ہیں تاہم پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صورت میں اب ایک مکمل ادارہ وجود میں آ گیاہے اورغذا کے معیار کے حواے سے اس کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔ ایک سال کے اندر ملاوٹ کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
آگاہی مہم