نا اہلی کیس،عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

نا اہلی کیس،عمران خان کے گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان نا اہلی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی اورٹیکس گوشواروں کی تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ منگل کو سماعت کر ے گا۔عدالت عظمی میں جمع کرائی گئی تفصیلات میں عمران خان کے 2002کے کاغذات نامزدگی، 2003سے 2005میں الیکشن کمیشن میں جمع ٹیکس گوشواروں کا ریکارڈ شامل ہیں، حنیف عباسی کے مطابق عمران خان نے گوشواروں میں جمائما سے لیے قرض کو ظاہر کیا نہ ہی لند ن فلیٹ کی فروخت سے حاصل رقم کا تذکرہ کیا۔ حنیف عباسی نے حقائق چھپانے پر عمران خان کو آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قرار د ینے کی استدعا کی ہے۔عمران خان نے گوشواروں میں اپنا پیشہ کل وقتی سیاستدان لکھا ہے ۔

عمران گوشوارے

مزید : علاقائی