یو ای ٹی اور اس کے سب کیمپسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے 25ستمبر تک توسیع
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور او ر اس کے سب کیمپسز جن میں، فیصل آباد، کالا شاہ کاکو ، نارووال اور رچنا کالج آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی گوجرانوالہ میں انڈرگریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لینے کیلئے داخلہ فارم جمع کرانے کیلئے یونیورسٹی انتظامیہ نے 25ستمبرتک داخلہ فارم وصول کرنے کا اعلان کیاہے۔ اسی طرح پراسپیکٹس کی فروخت بھی پیرتک جاری رہے گی۔