وزیراعظم اور بڑا بزنس میں ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی سادگی پسند شخصیت کے مالک

وزیراعظم اور بڑا بزنس میں ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی سادگی پسند شخصیت ...
 وزیراعظم اور بڑا بزنس میں ہونے کے باوجود شاہد خاقان عباسی سادگی پسند شخصیت کے مالک

  


 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی دورہ نیویارک کے موقع پر کھانا کھانے کی سوشل میڈیا پر وائر ل ہونیوالی تصویر نے وطن عز یز کے منتخب جمہوری حکومت کے سربراہ اورایک بڑے بزنس مین ہونے کا تاثر دینے کی بجائے عین اسلامی اصولوں کے پابند اور سادگی پسند شخصیت کا تاثر اجا گر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان اور ہوا بازی کی کمپنی کے مالک ہونے کے باوجود ان کی ’سادگی‘ کا یہ عالم ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے موقع پراور قبل ازیں عالمی رہنماؤں، دیگر اعلیٰ شخصیات، وفود سے ملاقاتوں ، میڈیا سے انٹرویوز اور پریس کانفرنسوں میں سفارتی سوٹ نہیں پہنا ، حالانکہ نیلی ٹائی جو کہ سفارتی سوٹ کا حصہ ہوتی ہے بھی لگا نے سے گریز کیا،جس پر ایک محفل میں ان سے اس بارے میں استفسار کیا گیا تو انہوں نے یہ کہہ کر کہ جب وہ امریکہ کے ایک کالج میں پڑھا کر تے تھے تو انہیں بتایا گیا تھا ٹائی صرف دو مواقع پر لگانی چاہیے ایک تو اپنی شادی کے وقت اور دوسرا کسی کے جنازے میں شرکت کیلئے سب کو چپ کرا دیا ، تاہم وزیر اعظم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر جس میں انہیں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس وہ صوفے پر بیٹھے ہیں، ان کے سامنے چھوٹی سی میز پر کھانا لگا ہوا ہے، وزیر اعظم نے ایک پلیٹ ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے اور دیسی انداز میں کھانا کھا رہے ہیں، جس سے ظاہرہوتا ہے کہ وز یر اعظم بہت ہی ’سادہ‘ آدمی ہیں ، جن سے عوام امید کرتے ہیں کہ وہ ملکی خزانے کے استعمال کے معاملہ میں بھی اپنی نجی زندگی کی طرح ساد گی کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید : صفحہ اول