آئسکریم کے شوقین افراد کیلئے آئسکریم عجائب گھر
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)آئسکریم ایک ایسی شے ہے جسے، بچے، جوان، بوڑھے سب ہی پسند کرتے ہیں۔ گرم موسم میں ٹھنڈی میٹھی آئسکریم لطف ہی دے جاتی ہے۔اسی پسندیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکہ میں آئسکریم میوزیم قائم کیا گیا ہے، جہاں آئسکریم کے شوقین افراد بہترین انداز میں لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ میوزیم میں کئی رنگین کمرے ہیں جہاں انتہائی مہارت سے سامان تیار کر کے تخلیقی انداز میں پیش کیا ہے۔جن میں شامل رنگین ٹافیوں سے بھرا پول، کیندی گارڈن اور مختلف ذائقوں میں دودھ سے تیار کی گئی آئس کریم الگ ہی لطف رکھتی ہے۔ اس انوکھے میوزیم کے بارے میں جان کر ہر ایک کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ آئسکریم میوزیم کے مالک کے مطابق یہاں آئسکریم کی نئی اور مزیدار اقسام رکھی گئی ہیں۔اس آئسکریم میوزیم نے تیزی سے عوام میں مقبولیت حاصل کرلی ہے اور اس کے تمام ہی ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں جب کہ مزید 2 لاکھ افراد اپنی باری آنے کے منتظر ہیں۔