روہنگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے 50لاکھ روپے امداد کا اعلان
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) میزاب گروپ کی طرف سے رونگیا کے مظلوم مسلمانوں کے لیے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان ۔ڈائریکٹر میزاب گروپ شاہد محمود انور اور امتیاز الرحمن چودھری نے الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر عبد الشکور کو5ملین روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے 400یتیم بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا ہے ۔