ہم پختونوں کا حق اور تحفظ چاہتے ہیں، آفتاب احمد شیر پاؤ
پشاور(آن لائن)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چےئر مین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ ہم پختونوں کا حق اور تحفظ چاہتے ہیں اور پختون جہاں کہیں پر آباد ہوں ان کے تحفظ اور حق کو یقینی بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وطن کور پشاور میں کیو ڈبلیو پی این اے4کے پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابقہ سینیٹر حاجی محمد غفران،پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،صوبائی سیکرٹری انفارمیشن طارق احمد خان،سیکرٹری پولیٹیکل ٹریننگ اسد آفریدی ایڈوکیٹ،کیو ڈبلیو پی ضلع پشاور کے چیئرمین حاجی محمد شفیع داؤدزئی اورجنرل سیکرٹری حاجی سیف اللہ کے علاوہ پارٹی کے ضلعی ممبران اور کونسلران بھی موجود تھے۔اجلاس میں NA-4پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سیر حاصل بحث کی گئی اور پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کے ذریعے پارٹی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤکو مکمل اختیار دیا کہ وہ این اے 4ضمنی انتخابات کے حوالے جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر من و عن عملدرآمد کیا جا ئیگا۔آفتاب شیرپاؤ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کے حقوق کاتحفظ اور ان کا بہبود قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے اور اس ضمن میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جا ئے گا۔
آفتاب احمد شیر پاؤ