کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی

کراچی میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی ۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسداد ڈینگی سیل کے سربراہ ڈاکٹر رشید شیخ نے بتایا کہ شہر میں رواں ماہ ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 244 ہوگئی ہے اور رواں سال ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1131 تک جا پہنچی ہے جبکہ رواں سال کراچی میں ڈینگی بخار سے 6 افراد انتقال کرچکے ہیں۔طبی ماہرین نے کہاہے کہ ڈینگی مچھر کی افزائش شہر میں گندگی کی وجہ سے ہورہی ہے لہٰذا شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے طلوع اور غریب آفتاب کے وقت جسم کو ڈھانپ کر رکھیں اور ساتھ ہی گھروں میں مچھر مار ادویات کا بھی استعمال کریں۔

کراچی /ڈینگی

مزید : صفحہ آخر