روہنگیا بحران:فرانس ، برطانیہ اور امریکہ سمیت 7 ممالک نے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا

روہنگیا بحران:فرانس ، برطانیہ اور امریکہ سمیت 7 ممالک نے سلامتی کونسل کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک )فرانس، برطانیہ اور امریکہ سمیت سات مختلف ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے کہا ہے وہ آئندہ ہفتے میانمار میں جاری تشدد کے معاملے پر غور کرے۔ مصر، قزاقستان، سینیگال اور سویڈن سمیت یہ سات ممالک چاہتے ہیں کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش میانمار کی فوج کی طرف سے ملکی ریاست راکھین میں روہنگیا مسلمانوں کیخلاف جاری فوجی آپریشن کے با ر ے میں سلامتی کونسل کو آگاہ کریں۔سلامتی کونسل کا صدر ملک اس وقت ایتھوپیا ہے ، جس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس میٹنگ کا وقت طے کرنے کیلئے مشاورت کا عمل جاری ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق روہنگیا کے نہ صرف دیہات جلائے جا رہے ہیں بلکہ انہیں جنسی زیادتیوں کا بھی سامنا ہے، آپریشن کے دوران اب تک سینکڑوں روہنگیا ہلاک ہو چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار سے مطالبہ کیا تھا روہنگیا کیخلاف تشد د کا سلسلہ روکا جائے تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے اس سلسلے میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی، جس کے بعد عالمی سطح غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اقوام متحدہ اس ملٹری آپریشن کو ’’نسلی تطہیر‘‘ قرار دے چکی ہے جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے تو اسے ’’نسل کشی‘‘ کا نام دیا ہے۔
اجلاس طلب

مزید :

صفحہ آخر -