نوازشریف کے بغیر شہباز صفر ہیں، شجاعت حسین

نوازشریف کے بغیر شہباز صفر ہیں، شجاعت حسین

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین سے جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ علامہ قاری محمد زوار بہادر کی قیادت میں وفد نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں ملک محبوب قادری، ملک بشیر احمد نظامی، حافظ نصیر احمد نورانی، رشید احمد رضوی، محمد ارشد مہر، علامہ اظہر فاروقی اور مفتی تصدق حسین شامل تھے۔ چودھری شجاعت حسین نے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تمام محب وطن جماعتوں اور افراد کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا میرا مشن ہے، محب وطن پاکستانیوں کو یکجا کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہر وہ شخص مسلم لیگی ہے جس کے دل میں پاکستان کا درد اور محبت ہے،قاری زوار بہادر نے چودھری شجاعت حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے مفاد کو اہمیت دی، ہمیشہ پاکستانی اداروں، فوج کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

محب وطن

مزید : صفحہ آخر