ٹرمپ کی دھمکی کے باوجود ایران کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدہ ختم کرنیکی دھمکی کے جواب میں دو ہزار کلومیٹر تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانیوالے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا ہے لیکن یہ تجربہ کب کیا گیا اسے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔درمیانے فاصلے تک مار کرنیکی صلاحیت رکھنے والے خرمشہر بیلسٹک میزائل کے تجربے کے مناظر سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے،جمعے کو ہونیوالی عسکری پریڈ میں اس کی نمائش بھی کی گئی تھی، گو اس میزائل کو جنوری میں تیار کر لیا گیا تھا لیکن تجربہ گزشتہ روز کیا گیا۔یاد رہے امسال جنوری میں ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکہ نے اْس پر پابندیاں عائد کی تھیں، امریکہ کا کہنا تھا ایران کی جانب سے میزائل کا تجربہ 2015 میں ہونیوالے جو ہر ی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اْس کے میزائل پروگرام کی وجہ سے وہ جوہری معاہدہ ختم کر دیں گے کیونکہ میزائل پروگرام کے ذریعے ایران جوہری ہتھیار لے جانے کی معلومات حاصل کر رہا ہے تاکہ جوہری معاہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد وہ اس پر عمل کر سکے۔ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015 میں طے پانیوالے جوہری معاہدے کے تحت ایران 2025 تک اپنا جوہری پروگرام منجمد کرنے پر متفق ہوا تھا۔
ایران میزائل تجربہ