تاریخ میں پہلی دفعہ تمام اضلاع میں بیک وقت کارروائی، 40ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف

تاریخ میں پہلی دفعہ تمام اضلاع میں بیک وقت کارروائی، 40ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف

لاہور ( کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی صوبہ بھر میں فعال ہو گئی ہے، تاریخ میں پہلی دفعہ کسی بھی ادارے نے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں بیک وقت کارروائی کی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راجن پور سے اٹک تک، تمام اضلاع میں ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ کی اور تمام شہروں کے اینٹری پوائنٹس پر ناکے لگائے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کارروائیوں کی خود نگرانی کی۔لاہور میں 4 ہزار، ملتان میں 3500، راولپنڈی میں 3800 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ڈی جی خان اور بہاولپور میں مجموعی طور پر 11 ہزار لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں 40 ہزار لیٹر کے قریب ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ دودھ میں ملاوٹ کے تمام ٹیسٹ موقع پر کئے گئے۔دودھ میں زیادہ تر پانی اور گاڑھا کرنے والے کیمیکلز کی ملاوٹ پائی گئی۔سبزاہ زار میں ملک بیکری پر چھاپے کے دوران نیلے کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ،ملازمین کے میڈیکل موجود نہ ہونے ،پروسیسنگ ایریا میں سگریٹ نوشی ،حشرات کے خاتمے کا نامناسب انتظام،گندے اواور زنگ آلودہ فریزر میں اشیاء خورونوش محفوظ کرنے پر احاطے کو سیل کر دیاگیا۔ہربنس پورہ میں المدینہ ہوٹل،قصرِ شیریں بینکویٹ ہال ،ڈوسے فوڈ ،زارارشہید روڈ پر فائن پیزا،پاک سوئٹس ،حافظ مِلک شاپ ،حسیب جنرل سٹور،اکبری منڈی میں غالِب سویٹس ،فیصل سویٹس ،اور متعدد فو ڈ پوائنٹس اورسویٹس اینڈ بیکرز کو فوری ای لائسنس بنانے ،اور خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں ۔

فوڈ اتھارٹی

مزید : صفحہ آخر