پاک فضائی نے مسلح افواج کیساتھ ملکر ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا: سہیل امان
اسلام آباد(آن لائن)سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے پاک فضائیہ نے مسلح افواج کیساتھ ملکر ملک سے دہشتگر د ی کا خاتمہ کر دیا،گو کہ اس جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا لیکن اس کے باوجود پاکستان کا خطے میں امن کے قیام کیلئے عزم متز لزل نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق ایئر چیف نے آذربائیجان کے سرکاری دورے کے دوران حکومتی وزراء اور فوجی عہد یداران سے ملا قا تیں کیں،دورے کے آغاز میں انہوں نے آ ذربائیجان کے قومی رہنما حیدر علیوف اور انکی اہلیہ ظریفہ علیوف کے مزار پر چادر چڑھائی ، بعد ازاں جمہوریہ آذربائیجان کے ڈپٹی پرائم منسٹر یعقوب ایوبوف اور ہنگامی صورتحال کے وزیر کمال الدین حیدروف سے ملاقاتیں کیں جن میں ائیر چیف نے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور اسے نئی جہتوں سے روشناس کرانے کا اعادہ بھی کیا۔ انہوں نے نیگورنو کارا با خ کے مسئلے پر پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی حمایت کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہر مشکل میں آذربائیجان کا ساتھ دے گاجبکہ مسئلہ کشمیر پر آذر با ئیجا ن کا پاکستان کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔ائیر چیف نے کمانڈر آذربائیجان ائیر فورس ، لیفٹیننٹ جنرل رمیز طاہروف سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں عسکری رہنماؤں نے پیشہ وارانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ آذربائیجان کیساتھ ہونیوالے سْپر مشاک تر بیتی جہاز کی فراہمی کے معاہدے کو بروقت مکمل کرنے کا یقین دلایا اور آذربائیجان ائیر فورس کے عملے کو پاک فضائیہ کے مختلف تربیتی اداروں میں ٹریننگ فراہم کرنے پر بھی بات کی۔ ائیر چیف نے آذربائیجان کی مسلح افواج کی ملٹری اکیڈمی کا دورہ بھی کیا اور "Application of Airpower in Asymmetric Warfare" کے موضوع پر لیکچر دیا۔لیکچر کے دوران ائیر چیف کا کہنا تھا ائیر پاور اپنی بنیادی خصو صیا ت کی وجہ سے اس طرح کی جنگوں میں بہت اہمیت کی حامل ہے اور مختلف طرح سے استعمال کی جا سکتی ہے، انہوں نے دہشت گردی کیخلا ف جنگ میں پاک فضائیہ کے کلیدی کردار کوبھی اجاگرکیا۔