ایل او سی کھوئی رٹہ پر بھارتی جارحیت جاری،پاک فوج کا بھرپور جواب

ایل او سی کھوئی رٹہ پر بھارتی جارحیت جاری،پاک فوج کا بھرپور جواب

کھوئی رٹہ(صباح نیوز)کھوئی رٹہ لائن آف کنڑول پر بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ بھارتی افواج کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنایا گیا پاک افواج کی بھرپور جوابی کاروائی سے دشمن کی پوسٹوں پر سناٹا چھا گیا تفصیلا ت کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی علاقوں ، ججوٹ بہادر ، ٹائیں ، کس جمیری و دیگر علاقوں میں بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کر کے سول آبادی کو نشانہ بنایا لوگ مکئی کی فصل کاٹ رہے تھے کہ بھارتی فوج نے اچانک سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ شروع کر د ی تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ادھر پاک افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن کی پوسٹوں پر سناٹا چھا گیا ۔

بھارتی جارحیت

مزید : کراچی صفحہ اول