ڈیرہ میں غیررجسٹرڈ 7 افغانی گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)درابن پولیس نے درازندہ چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے پاکستان میں دستاویزات نہ ہونے کی بناء پر سات افغانی باشندوں کو گرفتار کرلیا ،چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق درابن پولیس نے درازندہ چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران سات مشکو ک افراد کو روکا اور ان سے پاکستان میں رہائش سے متعلق دستاویزات طلب کیں جو وہ پیش نہ کرسکے درابن پولیس نے چودہ فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسرائیل ،نعمت اللہ ،زیڑ گل ،جمعہ گل ،امیر گل ،نذر گل اور مولا داد سکنائے افغانستان کو گرفتار کرلیا ۔