خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

خواجہ آصف کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(اے این این ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا 3رکنی لارجر بینچ26 ستمبر کو سماعت کرے گا۔تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے ابتدائی فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوا یا گیا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26 ستمبر سے کیس کی سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی لارجر بینچ میں جسٹس عامر فاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔درخواستگزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ خواجہ آصف اور نواز شریف دونوں نے عدالت سے اقامے کی تفصیلات چھپائی تھیں ، خواجہ آصف سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرح منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ، لہذا ان کی نااہلی بھی یقینی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول