آئندہ الیکشن میں منتخب ہوکر خطہ کی محرومیاں دور کرینگے، حماد نواز ٹیپو

آئندہ الیکشن میں منتخب ہوکر خطہ کی محرومیاں دور کرینگے، حماد نواز ٹیپو

پیر جہانیاں(نمائندہ پاکستان) آنے والے الیکشن میں منتخب ہو کر اپنے خطے کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے خطے کی غریب عوام صاف پانی، صحت، بجلی، گیس جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ان کی ان بنیادی ضروریات کے حق میں کوئی آواز اٹھانے والا نہیں۔ ان خیالات کا اظہار حمادنواز خان ٹیپو نے حافظ محمد علی بھٹی، شاہزیب نواز اور سید رضااحمدسے ملاقات کے دوران کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

مسلم لیگ عوام کے ووٹ کی طاقت سے اقتدار میں آ کر غریب عوام کی فلاح وبہبود کے بے شمار منصوبے پیش کرے گی جس سے عوام تمام تر بنیادی سہولتوں سے مستفید ہونگے۔مہنگاء کا خاتمہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہو گی۔مظفرگڑھ کے عوام کو ڈبل روڈ ڈی جی خان تک کے عظیم الشان منصوبے سے نوازنے اور مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند سڑک کو دورویہ کرنے کے اعلان پر خادم اعلیٰ محسن جنوبی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر