ہڑتال کے دوران تبدیل کیے گئے 2ڈاکٹروں سمیت 4ملازمین کے تبادلے کے احکامات واپس
ملتان (وقائع نگار) شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرزاہد نے ہڑتال کے دوارن تبدیل کیے گئے دو ڈاکٹروں سمیت چار ملازمین کے تبادلے کے احکامات واپس لے لیے ہیں۔ ڈاکٹر ندیم محی الدین لیبارٹری(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
ٹیکنیشن عمر ان یوسف، وارڈ سپرڈنٹ الیاس کی خدمات سرنڈر کرکے سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی صوابہ ید پر بھجوایا تھا۔ تاہم ان کے تبادلے کامیاب مذاکرات کے بعد واپس لے لیے گئے ہیں۔ جبکہ ڈاکٹر غلام مرتضےٰ کے واپسی تبادلے کیلئے سیکرٹری کو سفارشات بھیجوائی جائے گی۔