ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور، قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے

ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے دور، قیمتیں سن کر شہریوں کے ہوش اڑ گئے

ملتان(جنرل رپورٹر)ملتان سمیت پاکستان بھر میں ٹماٹر عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگیا، کہیں ٹماٹر 120اور کہیں 160تک مل رہا ہے۔سبزی منڈی ذرائع کے مطابق ٹماٹر کی ہول سیل قیمت100روپے رہی، سبزی فروش کے مطابق ٹماٹر120روپے لیکن اچھا لال ٹماٹر 160روپے کلو تک فروخت ہورہاہے۔سبزی منڈی کے آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے فصل خراب ہوئی ہے، قلت کو(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

درآمدات سے پورا کرنا پڑے گا۔ٹماٹر کی بڑھتی قیمت نے خریداروں کو ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ،چھوٹے اور پیلے رنگ کے گلے سڑے ٹماٹر 120روپے جبکہ لال رنگ کے اچھے ٹماٹر 160روپے فی کلو فروخت کیے جارہے ہیں۔کسی دکاندار نے نرخ نامہ آویزاں نہیں کیا ہوا،ہر کوئی منہ مانگے دام وصول کررہا ہے۔

ٹماٹر

مزید : ملتان صفحہ آخر