چکوال چیمبر کے سالانہ انتخابات مکمل،نذیرسلطان صدرمنتخب

چکوال چیمبر کے سالانہ انتخابات مکمل،نذیرسلطان صدرمنتخب

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چکوال چیمبر آف کامرس کے سالانہ انتخابات کا آخری مرحلہ مکمل ہوگیا ، ہفتے کے روز الیکشن اتھارٹی نے صدر حاجی محمد نذیر سلطان ، سینئر نائب صدر طارق مصطفی اور نائب صدر خالد مرزا کے کاغذات نامزدگی چانچ پڑتال کے بعد درست قرار دے دیے گئے کیونکہ ان تینوں امیدواروں کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کرایے جس پر الیکشن اتھارٹی چیئرمین صوفی مشتاق بھٹی نے ان تینوں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا۔ ان تینوں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تعلق قاضی محمد اکبر کے پائینئر گروپ سے ہے فاؤنڈر گروپ نے الیکشن کا مرحلہ شروع ہوتے ہی اس کا بائی کاٹ کر دیا تھا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے 14ممبران جنہوں نے اس الیکشن میں حق رائے دیہی استعمال کرنا تھا ان تمام کا تعلق پائینئر گروپ سے ہے اور فاؤنڈر گروپ کے پاس ایگزیکٹو کمیٹی میں ایک بھی منتخب ممبر موجود نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ ممکنہ شکست سے بچنے کیلئے فاؤنڈر گروپ نے ان انتخابات کا بائی کاٹ کیا ہے۔ نئے عہدیداران 27ستمبر کو ہونے والے جنرل باڈی اجلاس میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر