مودی سرکار نے روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کیلئے بھارتی فورسز کو کھلی چھٹی دیدی

مودی سرکار نے روہنگیا مسلمانوں کا داخلہ روکنے کیلئے بھارتی فورسز کو کھلی ...

نئی دہلی،ینگون(صباح نیوز)بھارت نے میانمار سے ہجرت کرکے آنیوالے روہنگیا مسلمانوں کو روکنے کیلئے سکیورٹی فورسز کو ہر قسم کا ہتھکنڈا استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے بنگلادیش سے ملحق سرحد پر سکیوررٹی میں بھی اضافہ کردیا ہے جبکہ سکیورٹی فورسز کو پناہ گزینوں کا داخلہ روکنے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی کھلی اجازت دیدی ہے،اس کا مقصد میانمار سے بنگلا دیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کو بھارت داخل ہونے سے روکنا ہے، اس سلسلے میں سکیورٹی فورسز مرچوں کے سپرے کے علاوہ سٹن گرینیڈ بھی استعمال کررہے ہیں۔دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے سیٹلائٹ تصاویر سے روہنگیا مسلما نو ں پر مظالم کے ناقابل تردید ثبوت ملے ہیں، میانمار حکومت کو شک کا فائدہ دینے کا وقت ختم ہوگیا ہے، میانمارکے حکام چاہتے ہیں روہنگیا مسلمانوں کو واپس لوٹنے کیلئے کوئی گھر نہ ملے۔

کھلی چھٹی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر