فاٹ میں عارضی بے گھر افراد کی امداد کیلئے عالمی بینک نے 12ارب 32کروڑ روپے کی منظوری دے دی

فاٹ میں عارضی بے گھر افراد کی امداد کیلئے عالمی بینک نے 12ارب 32کروڑ روپے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک ( آن لائن )عالمی بنک نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے فاٹا کے متاثرین کی مد د کے لیے 12ارب32کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ عالمی بنک کی جانب سے دی جا نے والی یہ امداد فاٹا میں دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کی بحالی، بچوں کی صحت کی بہتری اورمتاثرہ علاقوں میں تحفظ کے لیے فوری ہنگامی نظام کے قیام پر خرچ کی جائیگی۔عالمی بنک نے فاٹا کے بے گھر ہونیوالے متاثرین کی بحالی کے منصوبے کیلئے اگست 2015 ء میں 8ارب 10 کروڑ روپے کا قرضہ دیا تھا جس سے شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان، اورکزئی ایجنسی، کرم ایجنسی اور خیبر ایجنسی کے خاندانوں کی مدد کی گئی۔اس اضافی امداد سے تین لاکھ 26ہزار عارضی بے گھر ہونیوالے خاندانوں کو ایک لاکھ 20ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے، 64ہزار ایسے خاندانوں کو جہاں دو سال سے کم عمر بچے ہیں ان کی نشوونما گرانٹ کے تحت امداد 3لاکھ روپے تک دی جائے گی۔اس اضافی امداد سے فاٹا کی ایجنسیوں میں 15ون سٹاپ شاپس قائم کی جائیں گی جہاں سے بچوں کے والدین کومتعلقہ سہولیات مہیا ہو ں گی۔عالمی بنک کے کنٹری ڈائر یکٹر النگوائن پیچاموتھو نے کہا کہ اضافی امداد کا مقصد واپس آنیوالے خاندانوں کو تمام ممکنہ سہولیات اور ضروریات زندگی فراہم ہو سکیں جبکہ فوری بحالی پیکیج کے تحت پہلی دفعہ فوری بحالی گرانٹ کے طور پر فی خاندان 35ہزار روپے اور ضروریات زندگی کے لیے فی خاندان 16ہزار روپے کی گرانٹ چار ماہانہ اقساط میں دی جائیگی۔یہ امداد عارضی بے گھر ہونیوالے خاندانوں کو فوری بحالی میں مدددے گی اور بچوں کی صحت سے متعلق گرانٹس دونوں عارضی بے گھر خاندانوں اور بے گھر نہ ہونیوالے خاندانوں کو دی جائیگی۔یہ امداد 25ہزار روپے کی3 ماہانہ اقساط میں فراہم کی جائیگی عالمی بنک یہ قرضہ 25سال کے لیے دے گا جس میں پانچ سال کی رعایتی مدت بھی شامل ہے۔
عالمی بنک