ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،علماء کرام

ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے،علماء کرام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)امام بارگاہ گلستان زہرا زیر اہتمام چوہدری اظہر عباس عاشورہ محرم کی دوسر ی مجلس عزاکا سلسلہ جاری رہا۔دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں مرد اور خواتین مومنین نے شرکت کی۔ذاکر وسیم عباس بلوچ ،ذاکر امیر الحسن کاظمی ،ذاکرچوہدری ثمر عباس نے خطاب کے دوران کہا کہ امام عالی مقامی حضرت امام حسین علیہ سلام نے اپنے اہل و عیال کے ساتھ مدینہ محمد کو خیر باد کہہ دیا۔مگر یزید کی بیت قبول نہ کی۔مقررین نے مزید کہا کہ جب امام حسین کو ولید کے دربار میں بلوا کر یزید کی بیت قبول کرنے کا تقاضہ کیا تو امام نے دو ٹوک الفاظ میں کہا مجھ جیسا یزید جیسے کی بیت قبول نہیں کر سکتا۔میں رسول کا بیٹا ہوں اور دین اسلام کی حفاظت میرے خون میں شامل ہیں۔مقررین نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر بین المذاہب کی ہم آہنگی اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ نے امام بارگاہوں پر سیکورٹی میں ا ضافہ کر دیا ہے۔امام بارگاہ گلستان زہرا میں ڈی ایس پی صدر کاظم علی نقوی نے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں مجالس عزا کے پروگراموں کی ڈی پی او خود نگرانی کر رہے ہیں۔جبکہ متولی چوہدری اظہر عباس کے رضا کاروں اور سٹی پولیس کے اہلکاروں نے شرکاء مجالس کی سخت جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری رکھا۔