اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحاً حل کرینگے،ذوالفقار دلہہ

اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحاً حل کرینگے،ذوالفقار دلہہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) اوورسیز کمیشن کے قیام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی اسمبلی وچیئرمین اوورسیز کمیٹی چکوال سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو چکوال، ڈی او انڈسٹری چکوال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور درخواست دہندہ اور ان کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو ڈی او انڈسٹری چکوال محمد سعید نے 12کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر چکوال نے فوری حل کیئے احکامات دیے اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جو اوورسیز کمیشن کو درخواستیں ملی ہیں ان کی درخواستوں کی پیروی اوورسیز کمیٹی کرے گی اور ان کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔ چیئرمین اوورسیز کمیٹی چکوال نے افسران کو واضع کیا کہ اوورسیز کمیٹی کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کارروائی کریں۔