محسن شیخانی کی کوششو ں سے آباد کراچی کا اہم ادارہ بن گیا ہے، واثق نعیم

محسن شیخانی کی کوششو ں سے آباد کراچی کا اہم ادارہ بن گیا ہے، واثق نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محسن شیخانی کی فعال اور متحرک شخصیت کی بدولت آباد کے زیر اہتمام رئیل اسٹیٹ کی سالانہ نمائش شہر کا سب سے کامیاب ایونٹ بن گئی ہے کیونکہ محسن شیخانی ایک بے حد متحرک شخصیت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اسٹارمارکیٹنگ کے چیئرمین واثق نعیم نے مین ہل ہاؤس میں محسن شیخانی کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے میں رہائشی ترقیاتی منصوبوں سے متعدد صنعتیں وابستہ ہیں۔ آباد کی کوششوں سے کم آمدنی والے طبقہ کو رہائشی سہولتیں میسر آتی ہیں۔ اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مئیر وسیم اختر نے اپنی تقریر میں کہا کہ محسن شیخانی اور آباد سے وابستہ بلڈرز کی کوششوں کے نتیجہ میں لاکھوں لوگوں کو رہائشی سہولیات میسر آئی ہیں، میرا یقین ہے کہ رہائشی وتجارتی ترقیاتی منصوبوں کی سرگرمیوں ہی میں شہر کے مسائل کا حل موجود ہے۔انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی مقامی حکومت کو واپس کردی جائے تو ہم آباد کے تعاون سے بے گھر افراد کو سستے دامو ں رہائشی سہولیات فراہم کرسکتے ہیں۔ آباد کے چیئرمین محسن شیخانی نے اپنی تقریر میں واثق نعیم اور اسٹارمارکیٹنگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے اعزاز میں منعقدہ یہ تقریب آباد کے تمام اراکین کے لئے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ نامساعد حالات کے باوجود کراچی کے بے گھر افراد رہائشی سہولیات مہیا کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اسٹار مارکیٹنگ نے مو160ثر انداز میں ترقیاتی منصوبوں کی مارکیٹنگ کرکے بلڈرز کو بہت آسانیاں فراہم کی ہیں جس پر واثق نعیم مبارک باد کے مستحق ہیں۔ مین ہل کے ایم ڈی اخلاق احمد نے تقریب کی نظامت کرتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں کے مطابق اسٹارمارکیٹنگ بلڈرز کی موثر انداز میں معاونت جاری رکھے گی۔ اس تقریب سے سینیٹر نہال ہاشمی ، آغامسعودحسین، عارف جیوا،احمد شاہ اور زائر ہاشمی نے بھی خطاب کیا جبکہ شہر کی ممتاز شخصیات تقریب میں شریک ہوئیں جن میں سلیم صالح ، جنید تالو، عابد لاکھانی، سیدسرمد علی، منیر سلطان،اعجاز الحق،امین یوسف، عقیل عباس جعفری، عبید شاہ، فیاض ، الیاس فیصل، ذیشان خان، بابرعباسی، انورسانگی، حنیف گوہر، خرم موسیٰ، امان اللہ،حنیف ابادانی،راشد خیری، عامر تھارا، تنویرجمال،عمر فاروق، کاشفگرامی، غیاث انور، عدنان شریف، وقار سلطان اور رضوان صدیقی شامل تھے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر