صوابی ،مختلف واقعات میں2افراد جاں بحق
صوابی ( بیورورپورٹ ) صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے، گاؤں کڈی میں رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان نے دکاندار کو قتل کردیا جبکہ نشئی کو چوری کے الزام میں مارپیٹ سے جاں بحق ہوگیا ،ناصر علی سکنہ کڈی نے تھانہ زیدہ میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا بھائی فضل رب گزشتہ رات اپنی دکان پر موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے آکر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ،دریں اثناء بیوہ سعید نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کا شوہر نشے کا عادی گزشتہ روز گھڑی چوری ہونے کی شبہ پر دو افراد نے ان کو مارا پیٹا اور بعدازاں جاں بحق ہوگیا ،صوابی پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق مار پیٹ سے نہیں بلکہ نشے سے جاں بحق ہوگیا کیونکہ ان کے بدن پر تشدد نے نشانات نہیں تھے ،پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔