چارسدہ میں تاجروں کا 3 ایم پی او کیخلاف احتجاجی کیمپ جاری

چارسدہ میں تاجروں کا 3 ایم پی او کیخلاف احتجاجی کیمپ جاری

چارسدہ (بیورو رپورٹ)تاجر اتحاد کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر کے خلاف اورتاجر اتحاد کے رہنماء کے خلاف تین ایم پی او کا وارنٹ واپس لینے کے حوالے سے فاروق اعظم چوک میں دوسرے روز بھی احتجاجی کیمپ جاری ۔ضلعی انتظامیہ اپنی ناکامی کا بدلہ تاجروں سے لے رہی ہے ۔ ضلعی انتظامیہ تاجروں کے مسائل حل کرنے کی بجائے تاجروں کو تنگ کر رہی ہے۔ ۔ افتخار حسین صراف۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد کے زیر اہتمام فارو ق اعظم چوک میں ڈپٹی کمشنر طاہر ظفر عباسی کے خلاف اور تاجر اتحاد کے رہنماء کے خلاف تین ایم پی او کے وارنٹ واپس لینے کے حوالے سے احتجاجی کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا ۔ احتجاجی کیمپ میں مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے تاجر اتحاد کے مرکزی صدر افتخار حسین صراف ، لعل محمد لعل ، امداد اللہ ، عطاء الرحمان اور میاں مفرق شاہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر چارسدہ طاہر ظفر عباسی تاجر اتحاد کے صدر افتخار حسین صراف کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کیا جبکہ جنرل سیکرٹری حبیب اللہ کے خلاف تین ایم پی او کا وارنٹ جاری کیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ تاجر وں کے مسلسل احتجاجی مظاہروں کے بعد تاجر اتحاد کے صدر افتخار حسین کو رہا کیا گیا مگر ابھی تک جنرل سیکرٹری حبیب اللہ کے خلاف جاری کر دہ تین ایم پی او کا وارنٹ واپس نہیں لیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک تاجر رہنما کے خلاف تین ایم پی او کا وارنٹ واپس نہیں لیا جاتا احتجاجی کیمپ کا سلسلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے تاجروں کو تنگ کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گرفتاریوں سے تاجر برادری کو ڈرایا دھمکایا نہیں جا سکتا ۔ ضلعی انتظامیہ اپنی ناکامی کا بدلہ تاجر وں سے لے رہی ہے مگر تاجر اتحاد ضلعی انتظامیہ کے ظلم و جبر کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی رہے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر